1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہو گی

فیصل آباد (آئی این پی)نیشنل سیونگز ڈویژنز کی جانب سے 1500 اور 100 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو کی جائے گی۔ملتان آفس 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کرے گا جبکہ 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اسی روز راولپنڈی میں ہوگی۔