40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 35ویں قرعہ اندازی آج ہوگی

سیالکوٹ(خصوصی رپورٹ)نیشنل سیونگز کے جاری کردہ 40 ہزار روپے مالیت کے رجسٹرڈ پریمیم پرائز بانڈ کی 35 ویں قرعہ اندازی(آج) 10 دسمبر بروز بدھ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی میں رکھے گئے انعامات کی تفصیل کے مطابق پہلا انعام 8 کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام 3 کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 660 انعامات پر مشتمل ہوگا۔