سی ٹی ڈی کی بنوں و چارسدہ میں کارروائی:3دہشتگرد ہلاک

 بنوں میں آپریشن کے دوران 2دہشت گرد ہلاک ہوئے،  پولیس کانسٹیبل پر حملے میں ملوث تھے، پولیس 
پشاور(آئی این پی ) محکمہ انسداد دہشتگردی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سینٹرل پولیس آفس پشاورکے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کی جس دوران3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں آپریشن کے دوران 2دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔