پنجگور :ایف سی چوکی پر حملہ، 3دہشتگرد ہلاک‘3ایف سی اہلکار شہید

حملے کے دوران ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا‘دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن
کوئٹہ(آن لائن)پنجگور کے علاقے بالگتر میں ایف سی چوکی پر حملے کے دوران تین اہلکار شہید اور تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔