خیبر پختونخوا میں فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (آن لائن)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں افغانستان سے دراندازی کی ایک کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے، جو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔ہلاک دہشتگردوں میں ایک افغان شہری خارجی قاسم بھی شامل تھا، جو ماضی میں افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے چکا تھا۔اسی دوران ٹانک میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے ایک اور آپریشن میں ایک دہشتگرد اکرام الدین عرف ابو دجانہ کو ہلاک کیا گیا، جو افغان شہری تھا