آسٹریا کے جاز بینڈ نے کراچی میں رنگ جما دیا

کراچی (شوبز ڈیسک)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور آسٹریا کے سفارت خانے کے اشتراک سے آسٹریا کے جاز بینڈ نے کراچی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس میں جاز موسیقی کی دھنیں پیش کی گئیں۔یہ پروگرام ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026 سے قبل منعقد ہونے والی سرگرمیوں کا حصہ تھا۔تقریب میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ، گوئٹے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر، جاپان کے قونصل جنرل، کوٹ ڈی آئیور کے اعزازی قونصل جنرل، جنوبی کوریا کے قونصل جنرل، اٹلی کے قائم مقام قونصل جنرل، سفارتی نمائندوں اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔آسٹریا کے جاز بینڈ میں شامل گٹارسٹ رابرٹ پاولک اور ٹرمپٹ نواز میکائیلا رابش نے جاز کی مختلف دھنیں پیش کیں، جنہیں حاضرین نے سراہا۔فیسٹیول میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے موسیقاروں، اداکاروں، رقاصوں اور بصری فنکاروں سمیت دیگر فنکاروں کی شرکت متوقع ہے۔