الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ہے‘ اس کی ذمہ داری کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ہے، بلکہ اس کی ذمہ داری کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔آزاد کشمیر کے پہلے انتخابی مرحلے کے حوالے سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی ساکھ کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف سے ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن دو اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔ ہمیں کسی کا احسان نہیں بلکہ ہمیں ہمارا حق چاہیے، ہمیں صرف صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہئیں۔