نواز شریف کی ایوان میں آمد، لیگی ارکان کا ڈیسک بجاکر استقبال نوازشریف نے ارکان سے ہاتھ ملایا‘بلاول بھٹو اور خورشید شاہ سے نشست پر جا کر مصافحہ کیا

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے  اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس  ہوا۔اجلاس میں شرکت کیلئے نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف ایوان پہنچے۔اس موقع پر  لیگی رہنماں نے  پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا ڈیسک بجاکر شاندار استقبال کیا۔نواز شریف نے ایوان میں ارکان اسمبلی سے ہاتھ ملایا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے  نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا۔نوازشریف نے خورشید شاہ کی نشست پر جا کر ان سے بھی مصافحہ کیا اور حال پوچھا