پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی:مولانافضل الرحمن

مجھ سے مشورہ کرتے تو شرکت کا کہتا‘سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہمیں ملک کیلئے متحد ہونا ہوگا
سیاسی قیادت اور قوم کو کسی مخمصے کا شکار ہوئے بغیر ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے  سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہمیں ملک کیلئے متحد ہونا ہوگا، سیاسی باتیں اور اختلافات چلتے رہتے ہیں،فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہمیں اس وقت آپس کے اختلاف کو ختم کرتے ہوئے ملکی استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا‘سیاسی قیادت اور قوم کو کسی مخمصے کا شکار ہوئے بغیر ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا‘پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان، سربراہ جے یو آئی  نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہمیں ملک کیلئے متحد ہونا ہوگا، سیاسی باتیں اور اختلافات چلتے رہتے ہیں، فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اس وقت آپس کے اختلاف کو ختم کرتے ہوئے ملکی استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا،دہشت گردی کا کوئی مذہب اور فرقہ نہیں، سیاسی قیادت اور قوم کو کسی مخمصے کا شکار ہوئے بغیر ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔