قومی اسمبلی: تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناکافی، پیپلز پارٹی کا مزید بڑھانے کا مطالبہ

قومی اسمبلی: تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناکافی، پیپلز پارٹی کا مزید بڑھانے کا مطالبہ

قومی اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بجٹ تجاویز پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی نے حکومت سے مجوزہ اضافہ مزید بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اجلاس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد براہِ راست مہنگائی کے اثرات کا شکار ہوتے ہیں، اور ہر بجٹ کے بعد ان پر مالی دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ مہنگائی کے مطابق اپنی مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر ایڈجسٹ کر لیتا ہے، تاہم تنخواہ دار طبقہ اس سہولت سے محروم رہتا ہے، جس کا بوجھ بالآخر عام شہریوں تک منتقل ہوتا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے جو موجودہ معاشی صورتحال میں ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ان کی جماعت نے نسبتاً زیادہ اضافہ کیا تھا، اس لیے اس بار اضافہ بڑھا کر 10 فیصد کیا جانا چاہیے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مہنگائی کے دباؤ سے ریلیف دینے کے لیے مجوزہ اضافے پر نظرثانی کی جائے۔