کابینہ کی منظوری: سرکاری تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں 5 فیصد اضافہ

کابینہ کی منظوری: سرکاری تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں 5 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے صوبائی بجٹ کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

 اس بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر بجٹ کو تاریخی اور ترقیاتی بجٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

بجٹ کی اہم جھلکیاں:
 تنخواہیں و پنشن:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10% اضافہ۔
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5% اضافہ۔
 ترقیاتی بجٹ:
ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1240 ارب روپے مختص، جو گزشتہ سال کی نسبت 47.2% زیادہ ہے۔
غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کے لیے 171.7 ارب روپے رکھے گئے۔
جاری اخراجات:
جاری اخراجات کا کل حجم 2,026.7 ارب روپے، جس میں 5.9% اضافہ ہوا۔
سروس ڈیلیوری اخراجات میں 5.8% کمی، جس کے لیے 679.8 ارب روپے مختص کیے گئے۔
 شعبہ تعلیم و صحت:
تعلیم کا بجٹ 21.2% اضافے سے 811.8 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
صحت کا بجٹ 17% اضافے سے 630.5 ارب روپے کر دیا گیا۔
 زراعت:
زرعی بجٹ میں 10.7% اضافہ کے ساتھ 129.5 ارب روپے مختص۔
بلدیاتی حکومتیں:
بلدیاتی حکومتوں کو 934.2 ارب روپے منتقل کیے جائیں گے۔
محصولات و ریونیو اہداف:
ایف بی آر ہدف: 14,131 ارب روپے
پنجاب کا حصہ: 4,062.2 ارب روپے
پنجاب حکومت کا اپنا ریونیو ہدف: 828.1 ارب روپے
ٹیکس آمدن ہدف: 524.7 ارب روپے
نان ٹیکس آمدن ہدف: 303.4 ارب روپے
پنجاب ریونیو اتھارٹی ہدف: 340 ارب روپے (13% اضافہ)
اربن مویبل پراپرٹی ٹیکس ہدف: 32.5 ارب روپے
بورڈ آف ریونیو ہدف: 105 ارب روپے
 بجٹ کا تخمینہ:
740 ارب روپے سرپلس بجٹ کا تخمینہ۔
72.3 ارب روپے کی ہدف شدہ سبسڈی مختص کی گئی۔
مجموعی جائزہ:
پنجاب حکومت نے اسے ترقی، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے فروغ پر مبنی بجٹ قرار دیا ہے، جس کا مقصد معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔