پشاور: مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری کے لیے خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس جاری

پشاور: مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری کے لیے خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس جاری

پشاور میں ہونے والے اس کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، معاونین خصوصی اور مشیران شریک ہیں، جبکہ چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں صوبائی حکومت کے اہم انتظامی اور مالی امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کا مرکزی ایجنڈا مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی منصوبوں، اخراجات اور پالیسی ترجیحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جا رہی ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔صوبائی حکومت کے مطابق بجٹ میں عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی بہتری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر بجٹ سے متعلق اہم اعلانات سامنے آنے کی توقع ہے۔