پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 16 جون کو طلب، بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی

پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 16 جون کو طلب، بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی

لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی۔

 اب بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے کابینہ کا اجلاس بھی 16 جون بروز اتوار صبح ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔کیبنٹ وِنگ کے مطابق پنجاب کابینہ کے بجٹ اجلاس طلب کرنے کی سمری منظور کر لی گئی ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔واضح رہے کہ ابتدائی طور پر پنجاب حکومت کا بجٹ 13 جون کو پیش ہونا تھا، تاہم ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ کی تیاری مکمل نہ ہونے کے باعث اس میں چند روز کی تاخیر ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ کی نئی تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور اسے 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔پنجاب کے آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف، ترقیاتی منصوبے، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کو اہم ترجیح دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث نئے ٹیکس اقدامات بھی متوقع ہیں۔