کراچی:ایچ آئی وی کی تشخیص کیلئے ایکسپائر ٹیسٹنگ کٹوں کا استعمال

کراچی(خصوصی رپورٹ )کراچی میں ایچ آئی وی کی تشخیص کیلئے ایکسپائر ٹیسٹنگ کٹس استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ماضی میں اموات اور 100 سے زائدبچوں میں ایچ آئی وی پھیل چکا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے سائٹ ایریا میں واقع ہسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلا ئو کے سنگین بحران کے بعد انتظامیہ اور طبی عملے کی ایک اور بڑی مجرمانہ غفلت سامنے آئی۔اسپتال میں ایچ آئی وی کی تشخیص کے لئے زائد المیعاد (ایکسپائرڈ) ٹیسٹنگ کٹس استعمال کیے جانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں اسی اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور 100 سے زائد بچوں میں ایچ آئی وی کا وائرس پھیلنے کی تصدیق ہو چکی ہے