سندھ میں مزید 4 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص

کراچی (آئی این پی )سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ ہفتے مزید 4 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کی اسکریننگ میں 476 میں سے 12 بچوں میں ایچ آئی وی مثبت رپورٹ ہوا، جن کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے۔کراچی کے ولیکا اسپتال میں گزشتہ ہفتے 18 اور سیسی اسپتال میں 3 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔اسی طرح انڈس اسپتال، انفیکشس ڈیزیز اسپتال نیپا اور دیگر مراکز سے بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں