ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو عطیہ میں ملی کروڑوں کی ادویات ایکسپائر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیجائے:آڈیٹر جنرل

عطیہ میں  ملی مہنگی کیڑے مار ادویات نہ تو بروقت استعمال کی گئیں اور نہ ہی ضرورت رکھنے والے کسی دوسرے ادارے کو منتقل کیا گیا،  قومی خزانے کو بھاری نقصان
اسلام آباد(آن لائن)چین کی جانب سے ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو عطیہ کی گئی 91 کروڑ 89 لاکھ 80 ہزار 310 روپے سے زائد مالیت کی کیڑے مار ادویات استعمال نہ ہونے کے باعث ایکسپائر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ معاملے نے سرکاری اداروں کی کارکردگی، ذخیرہ اندوزی اور ہنگامی حالات میں وسائل کے مؤثر استعمال پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق عطیہ میں ملنے والی مہنگی کیڑے مار ادویات نہ تو بروقت استعمال کی گئیں اور نہ ہی ضرورت رکھنے والے کسی دوسرے ادارے کو منتقل کیا گیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں لیٹر ادویات اپنی میعاد پوری کر گئیں۔یہ انکشاف آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں سامنے آیا ہے