کسانوں کو مٹی اور پانی کے تجزیے کے لئے اب کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی
لاہور(کرائم رپورٹر) جنوبی پنجاب کے کسانوں کے لئے سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری وین متعارف کرادی گئی،کسانوں کو مٹی اور پانی کے تجزیے کے لئے اب کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔محکمہ زراعت کے مطابق سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری وین میں سیلوشن بناکرمختلف ڈیوائسزکو استعمال کر کے ٹیسٹ کرتے ہیں،ریڈنگ کے مطابق کاشتکار کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اپنی مٹی کی زرخیزی کو کس طرح سے اضافہ کرسکتے ہیں اور زرعی پروڈکٹ کو کس طرح بڑھا سکتے ہیں،موبائل لیب کسانوں کو انکے گھرکی دہلیز پر مفت سہولیات مہیا کر رہی ہے جس سے کسان کم خرچ میں زیادہ پیداوارحاصل کر سکیں گے ۔اس حوالے سے کسانوں کا کہنا تھا لیب والوں نے رہنمائی کی ہے۔