کوئٹہ ( آئی این پی ) تنخواہوں و دیگر مراعات میں اضافے سمیت بارہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لئے بلوچستان گرینڈا لائنس کے احتجاجی کیمپ اور علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا۔ احتجاج کے اگلے مرحلے میں گرینڈ الائنس نے بلوچستان بھر سے ملازمین کو کوئٹہ کا رخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راستوں کی بندش اور رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بجٹ پیش ہونے سے ایک روز قبل ملازمین کوئٹہ پہنچ جائیں بجٹ سیشن کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے گھیرائو کا فیصلہ اب اٹل ہے کیونکہ حکومت نے احتجاج کے اتنے مراحل میں اب تک کسی بھی سطح پر کوئی رابطہ نہیں کیا