ٹریفک حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے پیش آیا، مرنیوالوں کاتعلق بونیر سے تھا
ڈاگئی طوطالئی سے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا
جدہ :(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا، حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا۔دوسری جانب جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سعودی عرب میں ادا کی جائے گی