بند روڈ پر افسوسناک واقعہ،آگ بالائی منزل پر لگی، آتشزدگی کے باعث گھر میں دھواں بھر گیا تھا:ریسکیو حکام
آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئی، آگ لگنے سے گھر کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا: ابتدائی تحقیقات
لاہور(کرائم رپورٹر) بند روڈ کے علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں کمسن بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ 9 سالہ بچہ متاثر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی بالائی منزل کے کمرے میں رکھے کپڑوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے باعث گھر میں دھواں بھر گیا، جس سے کمسن بچہ پارس دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا، جبکہ 9 سالہ اسکل کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو کی 7 گاڑیوں نے کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئی، جبکہ آگ لگنے سے گھر کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔