8ہزار کیلئے شہری قتل

 گلبرک میں عباس کباڑیہ نے فائرنگ کی ہنی مسیح موقع پر ہی جاں بحق، علی حسن زخمی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقے بتی چوک کے قریب 8 ہزار روپے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق ملزم عباس کباڑیہ نے 8 ہزار روپے کے تنازع پر انیل عرف ہنی مسیح اور علی حسن پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر انیل عرف ہنی مسیح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ علی حسن کے سینے پر چار گولیاں لگیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیااطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال جبکہ لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عباس کباڑیہ واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔