ڈرائیونگ سیکھنے والوں میں 8ہزار مرد اور 800 خواتین شامل

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی ہدایات پر ٹریفک پولیس شہریوں کو پر اعتماد ڈرائیور بنانے کیلئے پر عزم ہے سال 2025 میں 9 ہزار سے زائد سٹوڈنٹس نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کی،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیونگ سیکھنے والوں میں 8ہزار مرد اور 800 سے زائد خواتین شامل ہیں،50 سے زائد ٹرانس جینڈرز کو مفت ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی گئی پولیس ڈرائیونگ سکول سے تربیت حاصل کر کے پاس ہونے والے سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ اور لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔سال2024میں ٹریفک ڈرائیونگ سکولز کے سٹوڈنٹس کی تعداد میں 295فیصد اضافہ رہارواں سال بھی ٹریفک پولیس اسی عزم کے ساتھ شہریوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دے گی۔صوبہ بھر میں پولیس  ڈرائیونگ سکول کی تعداد کو بڑھا کر 128 کیا گیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی اداروں میں ڈرائیونگ سکول بنائے گئے۔ ترجمان ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں ٹریفک ڈرائیونگ سکولز کی تعداد کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ٹریفک ڈرائیونگ سکولز میں خواتین کو موٹر سائیکل کی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے،حادثات کی روک تھام کیلئے ڈرائیونگ سکولز کا قیام لازمی ہے۔پہلے سیکھیں اور پھر ڈرائیو کریں کے طرز عمل کو اپنانا ہوگا