نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی حکومت نے گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بھی جارحیت کی زد میں لے لیا، ایکس انتظامیہ کو 8ہزار سے زائد اکائونٹس بلاک کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا کوئی جواز نہیں پیش کیا گیا۔ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کثیر تعداد میں اکائونٹس ایسے ہیں، جن کو بند کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔