صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ ملک رخصت کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک ان ممالک کا دورہ کریں گے۔صدرِ مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورۂ آذربائیجان کی بھی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس (TÜRK-AY) میں شرکت کریں گے۔