واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے فلاڈیلفیا انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے نیشنل چیز اسٹیک ڈے کے موقع پر منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی طویل ترین چیز اسٹیک سینڈوچ لائن بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ایئر پورٹ کی فوڈ اینڈ شاپس نے ٹرمینل بی سے ٹرمینل سی تک 1291 چیز اسٹیک سینڈوچز کی مسلسل قطار ترتیب دی۔اس ریکارڈ ساز اقدام میں بڑی مقدار میں اجزا استعمال کیے گئے، جن میں 102 کلو گرام چیز ساس، 449 کلو گرام کٹا ہوا بیف اور 1,291 فٹ لمبی بریڈ شامل ہے