اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مفاہمت کی یاداشت کا مسودہ تیار ہوگیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کا مسودہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت سی پیک کو اڑان پاکستان کے پانچ ای فریم ورک سے منسلک کیا جائے گا۔ایم او یو میں کہا گیا کہ سی پیک ٹو میں معاشی ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی اور تجارت و برآمدات بڑھانے کے لئے دونوں ممالک مل کر اقدامات کریں گے جبکہ اسپیشل اکنامک زونز کے ذریعے برآمدات میں اضافے کے لئے خصوصی منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں۔