پاکستان تنوع، بین المذاہب ہم آہنگی اور تمام برادریوں کے احترام پر یقین رکھتا ہے:عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ''نفرت انگیز بیانات کے انسداد کے عالمی دن'' کے موقع پر معاشرے میں رواداری، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر سماجی یکجہتی، جمہوری اقدار اور پُرامن بقائے باہمی کو نقصان پہنچاتی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان تنوع، بین المذاہب ہم آہنگی اور تمام برادریوں کے احترام پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اسلام کی تعلیمات نفرت، تعصب اور امتیاز کو مسترد کرتی ہیں اور امن، ہمدردی، برداشت اور انسانیت کے احترام کا درس دیتی ہیں