ہم نے صحافیوں اور صحافیوں نے ایک دوسرے کو پھلتے پھولتے دیکھا‘ میرے لئے صحافیوں پر مقدمات تکلیف دہ ہے :تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون نذیراعظم تارڑ نے کہا ہے میرے لئے صحافیوں پر مقدمات تکلیف دہ بات ہے ،ہم نے صحافیوں کو اور صحافیوں نے ایک دوسرے کو پھلتے پھولتے دیکھا ہے۔ استدعا ہے کہ صحافت ذمہ دارہے، مصدقہ خبر پہنچانا اصل ذمہ داری ہے‘جلد بازی میں دی ہوئی خبر کسی کو فائدہ اورکسی کو نقصان بھی پہنچاتی ہے۔پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتا ہوں ،صحافی مشکل حالات میں کام کرتے ہیں ،عدالتوں سے خبر نکالنا اور عوام تک پہنچانا مشکل کام ہے ،نہ صرف پبلک ایجوکیٹ ہوتی ہے،بعض اوقات صحافیوں کی خبروں سے وکلا بھی فائدہ اٹھاتے ہیں ،فیصلوں کے چھپتے چھپتے مہینے لگتے ہیں۔صحافی برادری کے فیصلوں سے وکلا بھی مستفید ہوتے ہیں، میرے لئے صحافیوں پر مقدمات تکلیف دہ بات ہے ،ہم نے صحافیوں کو اور صحافیوں نے ایک دوسرے کو پھلتے پھولتے دیکھا ہے۔ایک استدعا ہے کہ صحافت ذمہ داری ہے مصدقہ خبر پہنچانا اصل ذمہ داری ہے۔جلد بازی میں دی ہوئی خبر کسی کو فایدہ اور نقصان بھی پہنچاتی ہے۔ملک میں آزادی اظہار رائے ہے۔کچھ چیزوں میں حد آئین لگاتا ہے۔