جھنگ میں 17 سالہ طالبہ قتل کیس: اہلخانہ کے تحفظات دور، پولیس کی جلد انصاف کی یقین دہانی

جھنگ(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں  17 سالہ طالبہ کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت  ، اہلخانہ کا کہناہے کہ پولیس سے متعلق ہمارے تحفظات تھے، جوبات چیت کے بعد دورہوگئے ہیں۔مقتولہ کے اہلخانہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پولیس کی تفتیش سے متعلق بعض تحفظات تھے، تاہم پولیس حکام سے تفصیلی بات چیت کے بعد ان کے تحفظات دور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے انہیں جلد انصاف کی فراہمی اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔