سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللہ عشائیے میں شریک ہوں گے
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے رابطہ کیا اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اے این پی سینیٹر سے وزیر اعظم شہباز شریف کے عشائیے میں شرکت کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ عشائیے میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہوا ہے، جس میں سینیٹرز اور وفاقی وزراء پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم حکومتی جماعتوں کیاراکین سے سینیٹ میں27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کریں گے۔