اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا ہے پیپلزپارٹی کے تمام تحفظات وعدوں کے مطابق دور کیے جائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے وفد کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کی‘ وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کیا تھا، جس کو قبول کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے وفد کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی۔