رپورٹ دی جائے کس سینیٹر کے سگریٹ پکڑے گئے ہیں،سیف اللہ ابڑو

کسی کے اکائو نٹ میں 90ارب روپے آئیں تو ایف بی آر آنکھیں بند کر لیتا ہے
سینیٹرز کی پگڑی کیوں اچھالی جاتی ہے، ایسا نہیں چلے گا،سینیٹ قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ شام تک رپورٹ دی جائے کہ کس سینیٹر کے سگریٹ ہیں،کسی کے اکائو نٹ میں 90ارب آئیں تو ایف بی آر آنکھیں بند کر لیتا ہے،سینیٹرز کی پگڑی کیوں اچھالی جاتی ہے، ایسا نہیں چلے گا۔   سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سگریٹ سمگلنگ کے معامے پر ارکان میں بحث ہوئی۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایک سینیٹر کے رشتہ داروں کا نام لیا گیا کہ ان کے سگریٹ پکڑے گئے،ممبر کسٹمز نے کہاکہ پکڑے گئے ٹرک ہمارے پاس موجود ہیں،موٹروے پولیس کو اطلاع ہم نے دی تھی