پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے ہمیشہ عوامی فلاح، روزگار، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچرکو ترجیح دی
بجٹ میں کم از کم اجرت 43 ہزار روپے کرنا محنت کش طبقے کیلئے اہم قدم ہے:سینیئر وزیر کا بیان
کراچی(آئی این پی ) سینیئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کسندھ حکومت کا بجٹ عوام دوست ، متوازن اور ترقیاتی ترجیحات کا آئینہ دار ہے ،کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار روپے کرنا محنت کش طبقے کے لئے اہم قدم ہے۔ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ہمیشہ عوامی فلاح، روزگار، تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچرکو ترجیح دی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کم ازکم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار کرنا محنت کش طبقے کیلئے اہم اقدام ہے، سندھ حکومت کا ترقیاتی وژن صرف اعلانات تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات پر مبنی ہے۔