کراچی (آئی این پی) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ، انفراسٹرکچر کی بہتریاور دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں، شہریوں کو جدید اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بی آر ٹی یلو لائن منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے