کراچی(آئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عرب امارات کی سندھ کے عوام کیلئے کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے ملاقات کی جس میں مشترکہ اقدار کو مستحکم کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔