پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی دراصل امن کی جیت ہے، اور پاکستان نے ہمیشہ جنگ کے بجائے امن کو فوقیت دی ہے۔

یہ بات انہوں نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہی، جہاں طلباء نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور ملکی سیکیورٹی، دفاعی چیلنجز، اور دیگر اہم امور پر سوالات کیے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا:

“آپ لوگ معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔”
“پاکستان کی مسلح افواج منظم، پیشہ ور اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔”
“پاکستان خطے میں ایک اسٹیبلائزنگ فورس (Net Regional Stabilizer) کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔”
طلباء نے بھی بھرپور جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

“ہم اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ چاہے کوئی بھی محاذ ہو، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔”
ملاقات کے اختتام پر طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے براہ راست انٹریکشن نوجوانوں کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔پاکستان زندہ باد!