لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او باٹا پور عبدالواحد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم شاہزیب عرف جیری کوگرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچی گھر سے سودا لینے سٹور پر گئی تھی کہ ملزم شاہزیب نے بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی،متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم شاہزیب عرف جیری کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔