فیصل آباد: ہسپتال میں ڈاکٹر و سکیورٹی سپروائزر کی خاتون گارڈ سے مبینہ زیادتی

کئی بار زیادتی کانشانہ بنایا،ویڈیو بھی بنائی، متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے سے خود کو زخمی کرلیا
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر اور سکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، جس کے بعد خاتون مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے سے خود کو زخمی کیا گیا ہے، تھانہ ویمن میں متاثرہ سکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹر نے بہلا پھسلا کر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور میری ویڈیو بھی بنائی، سکیورٹی سپروائزر نے نوکری سے نکالنے کی دھمکی دیکر بلیک میل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، کارروائی کی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔