بی بی سی نے مودی، اڈانی، اسرائیل اتحاد کا پول کھول دیا

اڈانی گروپ نے 2023 میں اسرائیل کی اہم بندرگاہ حائیفہ پورٹ کا 70 فیصد کنٹرول سنبھالا، رپورٹ 
 نئی دہلی (آن لائن) عالمی میڈیا نے بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے خفیہ اور معاشی تعلقات کو بے نقاب کر دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مودی حکومت اور اڈانی گروپ کے اسرائیل کے ساتھ قریبی روابط صرف معاشی مفادات تک محدود نہیں اس کے پیچھے گہرے سٹریٹیجک عزائم بھی کارفرما ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے اڈانی گروپ نے 2023 میں اسرائیل کی اہم بندرگاہ حائیفہ پورٹ کا 70 فیصد کنٹرول سنبھال لیا ہے، جب کہ باقی 30 فیصد ایک اسرائیلی کاروباری گروپ کے پاس ہے۔را اور موساد کے درمیان خفیہ تعاون 1980 کی دہائی سے جاری ہے، تاہم مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد یہ تعاون محض خفیہ نہیں رہا بل کہ ایک باضابطہ دفاعی اور انٹیلی جنس اتحاد میں تبدیل ہو چکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے حالیہ آپریشنز خصوصاً معرکہ المرصوص اور معرکہ حق کے دوران اسرائیلی ڈرونز، سائبر ٹیکنالوجی اور جاسوسی آلات کا بھرپور استعمال کیا، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے سٹریٹیجک گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔