بھارتی صحافی راج دیپ دیسائی نے مودی حکومت کا پول کھول دیا

نئی د ہلی (آئی این پی ) بھارت کے نامور صحافی راج دیپ سردیسائی نے بھی مودی حکومت کی جنگ کے دوران پرفارمنس پر سوالات اٹھا دئیے۔راج دیپ سردیسائی نے پوچھا کیا یہ سچ ہے کہ پاکستان نے جنگ کے پہلے ہی دن ہماری فضائی طاقت اور طیاروں کو میزائل حملوں سے نقصان پہنچایا؟ ۔یہ واضح ہے کہ بھارت کی جانب سے ان نقصانات کی باضابطہ تردید نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ متعدد ذرائع سے تصدیق اور دوبارہ تصدیق کے بعد میں کنفرم کر سکتا ہوں کہ ہم نے جنگ میں طیارے کھوئے ہیں، کتنے طیارے؟ یہ بات حکام پر چھوڑ دینا بہتر ہے کہ وہ اس کی تصدیق کریں۔