مودی ، اڈانی گٹھ جوڑ، کرپشن بے نقاب کرنیوالی تنظیم کو خاموش کرا دیاگیا

بھارت میں دھوکا دہی، بدعنوانی اور کرپشن کیخلاف لڑائی لڑی، بانی ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم
نئی دہلی (آئی این پی)مودی سرکار نے اپنے قریبی دوست گوتم اڈانی کے گروپ کی کرپشن کا پردہ چاک کرنے والی ہنڈ نبرگ ریسرچ تنظیم کو بھی خاموش کرا دیا۔رپورٹس کے مطابق ہنڈنبرگ ریسرچ کے بانی نیٹ اینڈرسن نے بیان میں کہا کہ سچ کو سامنے لانے کی انہیں اور ان کی تنظیم کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ ہم نے بھارت میں دھوکا دہی، بدعنوانی اور کرپشن کیخلاف لڑائی لڑی۔ ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم نے اڈانی گروپ کی سٹاک مارکیٹ میں دھاندلی کو بے نقاب کیا تھا۔ اس تحقیقات  کے نتیجے میں اڈانی گروپ کی مارکیٹ ویلیو میں 135 بلین ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی تھی۔مودی سرکار کو اپنے دوست اڈانی کا یہ نقصان برداشت نہ ہوسکا اور اس نے ہنڈنبرنگ ریسرچ تنظیم کیخلاف محاذ کھول دیا۔ مسلسل حکومتی دبائو کے باعث بالآخر ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو انتہا پسند مودی کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے۔