کراچی (آئی این پی )کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج جمعرات کو ہونے والی سماعت کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔کے الیکٹرک کی بجلی 4روپے 69پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست ہے، اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر اب 19 کے بجائے 23جون کو سماعت کرے گی۔درخواست اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 7ارب 17کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔