درخواست پر سماعت مکمل‘بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 10 ارب روپے کا ریلیف ملے گا
اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ ایک پیسے کمی کا امکان،بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 10 ارب روپے کا ریلیف ملے گا ،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیاکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کرلی، عوامی سماعت چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی، نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا،اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا