بجلی کے استعمال میں اضافے کیلئے ونٹر پیکیج لانے کا منصوبہ‘آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت بجلی کے استعمال میں اضافے کیلئے ونٹر پیکج لانے کے منصوبے پر غور کررہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ونٹر پیکج کے تحت صارفین کو ریلیف دے کر بجلی استعمال بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، پاور ڈویژن، وزارت خزانہ اور دیگر اداروں کی ونٹر پیکج کیلئے مشترکہ ورکنگ جاری ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ونٹر پیکج کے تحت تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے، اس پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی