کراچی کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

 کراچی (آئی این پی نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا  ۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف  39.97روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوئو ں پر محیط ہے۔رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کے لیے غیر پائیدار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصا صارفین پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔کے الیکٹرک نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے جس میں کمپنی لاگو قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ترجمان کا کہنا ￿ کہ یہ فیصلہ کئی اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے جن میں کے۔الیکٹرک کے جنریشن پاور پلانٹس، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن (نیٹ ورک)  اور سپلائی بزنس کے مالی سال 2024 تا 2030 کیلئے  ملٹی ایئر ٹیرف ڈٹرمنیشن، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن انویسٹمنٹ پلان اور لاسز اسیسمنٹ، اور مالی سال 2017 تا 2023 کے رائٹ آف کلیمز شامل ہیں