اسحاق ڈار نے اسرائیلی جارحیت پر او آئی سی کا متفقہ بیان ایوان میں پیش کردیا

اسلام آباد(آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان بالا میں اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے جاری متفقہ بیان پیش کردیا۔بدھ کو ایوان بالا میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ ایران کے حوالے سے جو تازہ ترین پیش رفت ہوئی ہے اس کو ایوان کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہاکہ  دو درجن کے قریب اسلامی  ممالک جو او آئی سی کے رکن ہیں انہوں نے ایک متفقہ بیان جاری کیاہے جو وزارت کے ویب سائیٹ پر بھی موجود ہے وہ پیش کرنا چاہتا ہوں جس میں کہاگیا ہے خطے میں ایران کے خلا ف اسرائیل کی جارحیت کے حوالے سے الجریہ ،بحرین ،برونائی ،چاڈ ،کوموروش ،جبوتی ،عراق ،جارڈن ،کویٹ ،لیبیا ،موریطانیہ ،قطر ،پاکستان ،سعودی عرب ،سومالیہ ،سوڈان ترکیہ ،سلطنت آف عمان اور یو اے ای کے حکمران سرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں