معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا: اسحاق ڈار

 بھارت نے پہلگام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگایا، الزام تراشی اقدامات سیاسی اہداف پرمبنی تھے
اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈارکا سفرا اور ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان نیاپنی سرزمین کا دفاع بھرپور انداز میں کیا، ملکی امن اور استحکام کے لیے پاک فوج نیدلیری سیجوابی کارروائی کی، بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگایا، بھارت کے الزام تراشی کے اقدامات سیاسی اہداف پرمبنی تھے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں مسلح افواج نیملک کا بھرپور دفاع کیا، پاکستان نے بھارت کے لڑاکا طیارے مار گرائے، ایئرچیف مارشل کی قیادت میں شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔اْن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا، بھارت نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جدوجہد کو دبا نہیں سکتا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے، مقبوضہ کشمیر تنازع کیحل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدارامن ممکن نہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر مباحثہ منعقد کیا گیا، پاکستان ای سی او اور شنگھائی تعاون تنظیم کے فورمز پر بھی روابط کیفروغ اور شراکت داری کا خواہاں ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام امن فورس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے خاتمے کا خواہاں ہے، پاکستان فلسطین کے1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی دو ریاستی حل کا خواہاں ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 47 سال بعد ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے مذاکرات ممکن ہوئے، بطور ثالث پاکستان عالمی برادری سے رابطے میں ہے۔