اسرائیلی جارحیت قابل مذمت، ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: اسحاق ڈار

 اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے
    اسلام آباد(یواین پی) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے  اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس گھناؤنے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کے ضمیر کو بھی ہلا کر رکھ دیا، اس سے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچاتا ہے، پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے