فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کی بھارت کی غیرقانونی کوشش کو مسترد کر دیا
بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل عملدرآمد کرے:نائب وزیراعظم
اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کی بھارت کی غیرقانونی کوشش کو فیصلہ کن طور پر مسترد کر دیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اہم بیان میںکہاپاکستان ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے، فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کی بھارت کی غیرقانونی کوشش کو فیصلہ کن طور پر مسترد کر دیا۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ فیصلے نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ اور دونوں فریقوں پر لازم ہے، فیصلے نے پاکستان کے مستقل مؤقف کی توثیق کر دی کہ کسی پابند بین الاقوامی معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا، بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل عملدرآمد کرے۔ اسحاق ڈارنے کہا بھارت معاہدے کے تحت تنازعات کے حل کے فورمز کے پابند فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی پابند ہے، پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے