خامنہ ای کے بیٹے نے ان کے دفتر کے روزمرہ امور کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، رپورٹ،ایراین حکام کی تردید
تہران (آئی این پی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیشِ نظر تہران میں ایک خصوصی زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ دعوی ویب سائٹ ایران انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ مقام ایک مضبوط کمپلیکس ہے جس میں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی سرنگیں شامل ہیں تاکہ حملے کی صورت میں ان کی جان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے تیسرے بیٹے، مسعود خامنہ ای نے ان کے دفتر کے روزمرہ امور کی ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی ہیں اور اب وہ رہبر اعظم اور حکومت کے اجراعیہ شعبوں کے درمیان بنیادی رابطے کا کام انجام دے رہے ہیں